
علی گڑھ،03 جولائی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹرس ڈے منایا گیا، جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ ہائے طب سے وابستہ ڈاکٹروں کی خدمات، لگن اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ہیلتھ کیئر میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹروں اور مختلف طبی شعبہ جات کے اساتذہ کو تہنیتی یادگاریں پیش کی گئیں۔ پروگرام میں مؤثر طبی خدمات کی فراہمی میں ہاسپٹل مینجمنٹ پیشہ وروں کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا گیا اور ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
صدر شعبہ پروفیسر سلمیٰ احمد نے طبی ماہرین کی لگن اور بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم بی اے (ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن) پروگرام مستقبل کے ایسے ہیلتھ کیئر منتظمین تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو مؤثر انتظامی صلاحیتوں کے ذریعہ طبی مہارت کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ اس موقع پر ایم بی اے (ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن) 2021 بیچ کے گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر شیراز خان نے ایک لیکچر پیش کیا، جس میں انہوں نے معیاری طبی خدمات کی فراہمی اور مریضوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں ڈاکٹروں کے ہمہ جہت کردار کا ذکر کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ