کرائم برانچ کشمیر نے جعلی نوکری اسکینڈل میں ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی
۔ سرینگر، 03 جولائی (ہ س) اقتصادی جرائم ونگ ای او ڈبلیو کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ اس نے سری نگر کے ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی ہے جس پر بحرین میں نوکریوں کا وعدہ کرکے اور جعلی ویزے، نوکری کی پیشکش کے خطوط اور دیگر جعلی سفری دستاویزات
کرائم برانچ کشمیر نے جعلی نوکری اسکینڈل میں ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی


۔

سرینگر، 03 جولائی (ہ س) اقتصادی جرائم ونگ ای او ڈبلیو کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ اس نے سری نگر کے ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی ہے جس پر بحرین میں نوکریوں کا وعدہ کرکے اور جعلی ویزے، نوکری کی پیشکش کے خطوط اور دیگر جعلی سفری دستاویزات فراہم کر کے کئی ملازمت کے متلاشیوں کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ ترجمان نے کہا کرائم برانچ نے فیاض احمد زرگر کے خلاف دفعہ 420، 468 اور 471 آر پی سی کے تحت ایف آئی آر نمبر 67/2021 میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ جو، قطب دین پورہ، عالی کدل، جامع مسجد، سری نگر کا رہنے والا ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق اس کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے جرم میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم، جو سری نگر میں میسرز ایچ آر چوائس انٹرنیشنل ایجوکیشن کنسلٹنسی چلا رہا تھا، نے شکایت کنندہ کو بحرین میں نوکری دلوانے کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ لالچ دیا۔تحقیقات کے دوران، یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے اسی طرح شکایت کنندہ اور کئی دیگر افراد سے دھوکہ دہی کی، ان سے لاکھوں روپے بٹورے، اور جاب آفر لیٹر، ویزے، ایئر ٹکٹس اور دیگر من گھڑت دستاویزات فراہم کیے۔ متاثرین سے آن لائن انٹرویو، طبی معائنے اور معاہدوں پر عمل درآمد کروایا گیا۔ تاہم، کوئی ملازمت کا بندوبست نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی تھی۔، انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران الزامات ثابت ہوئے اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد، چارج شیٹ کو مجاز عدالت کے سامنے عدالتی فیصلہ کے لیے پیش کیا گیا۔ عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ معاشی دھوکہ بازوں کے خلاف چوکس رہیں اور ایسے کسی بھی واقع کی اطلاع ایس ایس پی، ای او ڈبلیو کشمیر، کرائم برانچ جے اینڈ کے کو دیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande