
نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار نے آج ابتدائی تجارت کے دوران اپنے تیزی کے رجحان کو جاری رکھا۔ چنئی کے علاوہ، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آج ملک کی بیشتر دیگرصرافہ بازاروں میں سونا 2,770 روپے سے 3,020 روپے فی 10 گرام مہنگاہو گیا۔ چنئی میں سونے کی قیمت 1500 روپے فی 10 گرام سے بڑھ کر 1,630 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی آج 5000 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آج ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونا 1,43,790 روپے فی 10 گرام سے لیکر 1,46,190 روپے فی 10 گرام کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ کا سونا آج 1,31,810 روپے فی 10 گرام سے 1,34,2010 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 245,100 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,43,940 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,31,960 روپے فی 10 گرام ہے۔ ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 143,790 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 131,810 روپے فی 10 گرام کی سطح پرفروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,43,840 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,31,860 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,46,190 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 134,010 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 143,790 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 131,810 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 143,840 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 131,860 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,960 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 143,840 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے جبکہ 22 کیرٹ سونا 131,860 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کی صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 143,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 131,960 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 143,790 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی سونے کی مارکیٹس میں 22 کیرٹ سونا 1,31,810 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی