موٹر سائیکل سوار نوجوان سڑک سے پھسل کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا یا
سرینگر 3 جولائی (ہ س): ۔وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کو ایک نوجوان موٹر سائیکل سمیت سڑک سے پھسل کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا جانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل پر کنٹرول کھونے کے بعد ش
موٹر سائیکل سوار نوجوان سڑک سے پھسل کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا یا


سرینگر 3 جولائی (ہ س): ۔وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کو ایک نوجوان موٹر سائیکل سمیت سڑک سے پھسل کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا جانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل پر کنٹرول کھونے کے بعد شدید زخمی ہوا، جو سڑک سے پھسل کر چاڈورہ میں بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت آصف ہلال راتھر ولد محمد ہلال راتھر ساکنہ کرالپورہ چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande