بنگال میں موسلادھار بارش کی وارننگ، ساحلی اضلاع میں انتظامیہ الرٹ
کولکاتا، 3 جولائی (ہ س)۔ خلیج بنگال میں کم دباو کی وجہ سے مغربی بنگال میں موسم نمایاں طور پر تبدیل ہونے والا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات، علی پور میٹرولوجیکل سینٹر کی پیشین گوئی کے مطابق، 4 جولائی بروز ہفتہ سے جنوبی بنگال کے بڑے علاقوں میں طوفانی ب
بنگال


کولکاتا، 3 جولائی (ہ س)۔ خلیج بنگال میں کم دباو کی وجہ سے مغربی بنگال میں موسم نمایاں طور پر تبدیل ہونے والا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات، علی پور میٹرولوجیکل سینٹر کی پیشین گوئی کے مطابق، 4 جولائی بروز ہفتہ سے جنوبی بنگال کے بڑے علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواوں کا ایک نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے متاثرہ اضلاع کے لیے ایلو اور اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق موسم کی اس تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر جنوبی بنگال کے ساحلی اور مغربی اضلاع پر پڑے گا۔ خاص طور پر مشرقی اور مغربی مدنی پور، جھارگرام اور شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ میں ہفتہ سے منگل تک بھاری سے بہت بھاری بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

راجدھانی کولکاتا اور اس کے آس پاس کے صنعتی اور رہائشی علاقوں پر جمعہ کی صبح سے ہی بادل منڈلا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دن بھر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہوا میںامس بھی رہے گی۔ میٹروپولیس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اتوار کو کولکاتا میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

خلیج بنگال میں سمندری طوفان کی وجہ سے سمندری حالات انتہائی منفی اور ہنگامہ خیز ہیں۔ محکمہ موسمیات نے انتظامیہ کو الرٹ کرتے ہوئے ماہی گیروں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ساحلی علاقوں اور سیاحتی مراکز جیسے دیگھا اور مندارمنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے گہرے سمندر میں سفر پر مکمل پابندی لگائیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande