گاندربل میں سی آر پی ایف گاڑی سڑک سے پھسل گئی، 6 اہلکار زخمی
سرینگر 3 جولائی (ہ س) وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گگنگیر ٹنل کے قریب جمعہ کے روز سی آر پی ایف کے چھ اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے، گاڑی سڑک سے پھسل گئی ۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کی
تصویر


سرینگر 3 جولائی (ہ س) وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گگنگیر ٹنل کے قریب جمعہ کے روز سی آر پی ایف کے چھ اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے، گاڑی سڑک سے پھسل گئی ۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے وہ ٹنل کے قریب سڑک سے پھسل گئی۔ اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید علاج کے لیے قریبی طبی مرکز میں منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande