
ٹیم فرینکفرٹ میں جرمنی کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گی
بنگلورو، 29 جولائی (ہ س)۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم بدھ کی صبح یورپ کے لیے روانہ ہوگئی۔ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026، 15 سے 30 اگست تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بیلجیم اور ہالینڈ کریں گے۔
ٹیم نے بنگلورو سے ممبئی کا سفر کیا اور پھر جرمنی کے فرینکفرٹ کے لیے پرواز بھری، جہاں وہ بڑے ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کا آخری مرحلہ مکمل کرے گی۔
فرینکفرٹ میں قیام کے دوران ہندوستانی ٹیم 31 جولائی اور یکم اگست کو جرمنی کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گی تاکہ ٹیم کوآرڈینیشن کو بہتر بنایا جا سکے اور یورپی حالات سے ہم آہنگ ہو سکے۔
تربیتی کیمپ کے بعد ٹیم ہالینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رکھنے کے لیے 2 اگست کو ایمسٹرڈم کے لیے روانہ ہوگی۔
ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 16 اگست کو چین کے خلاف کرے گا، اس کے بعد پول ڈی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف میچ ہوں گے۔
ٹیم کی روانگی سے قبل کپتان سلیمہ ٹیٹے نے ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا، پوری ٹیم چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ ہماری ٹریننگ اچھی رہی، اور اب ہمیں پریکٹس میچوں اور پھر ورلڈ کپ میں اس رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اپنے پہلے میچ میں چین کا سامنا کرنا ایک اہم امتحان ہوگا، اور ہم ٹورنامنٹ کا آغاز مثبت طریقے سے کرنا چاہتے ہیں ایک ٹیم کے طور پر ، ہم اپنا بہترین مظاہرہ کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
جرمنی میں مہینوں کی تیاری اور اہم تربیت (میزبان کے خلاف دو پریکٹس میچوں سمیت)، ٹیم اچھی شروعات کرنے کے لیے بے چین ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ