
- مسلسل دوسرے دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہحاصل کیا
گلاسگو، 29 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی ویٹ لفٹر ہرجیندر کور نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے منگل کو خواتین کے 69 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہرجیندر نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک کی تمام چھ کوششوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کی اور کل 227 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسنیچ ایونٹ میں ہرجندر نے 96 کلو گرام سے آغاز کیا اور اس کے بعد کامیابی کے ساتھ 99 کلوگرام اور 101 کلوگرام وزن اٹھایا۔اسنیچ میں 101 کلوگرام کی بہترین کوشش کے ساتھ، وہ کینیڈا کی شارلٹ سیمونو کے بعددوسرے نمبر پر رہیں، جنہوں نے 108 کلوگرام وزن اٹھا کر برتری حاصل کی تھی۔
ہرجیندر نے کلین اینڈ جرک میں بھی اپنی متاثر کن فارم کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پہلی کوشش میں 120 کلوگرام، دوسری کوشش میں 123 کلو گرام اور آخری کوشش میں 126 کلوگرام وزن اٹھایا۔اس طرح انہوں نے اسنیچ میں 101 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 126 کلوگرام سمیت کل 227 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔
کینیڈا کی شارلٹ سیمونو نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 240 کلوگرام (108 کلو گرام اسنیچ اور 132 کلو گرام کلین اینڈ جرک) کا ریکارڈ وزن اٹھا کرسونے کا تمغہ جیتا۔ آسٹریلیا کی نیا فیبی ہیمین نے کل 218 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
ہرجندر کور کا دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ لگاتار دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل اس نے برمنگھم 2022 دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 71 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ گلاسگو 2026 میں، انہو ں نے 69 کلوگرام زمرے میں ایک بار پھر ہندوستان کو سونے کا تمغہ دلایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد