
گلاسگو، 29 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی ایتھلیٹ گل ویر سنگھ نے منگل کو 2026کے دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کی 10,000 میٹر دوڑ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔وہ اس ایونٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 27 منٹ 49.78 سیکنڈز کے ساتھ انجام دیا۔
دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کی 10,000 میٹر دوڑ میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ ہندوستان نے 16 سال کے بعد اس ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے زمرے میں مشترکہ طور پر کوئی تمغہ جیتا ہے۔ اس سے پہلے، کویتا راوت نے دہلی میں 2010 دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کی 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
قومی ریکارڈ ہولڈر گل ویر سنگھ ریس کے شروع میں سرفہرست رنرز میں شامل رہے۔ وہ 4,000 میٹر پر تیسرے نمبر پر تھے، لیکن آدھا فاصلہ طے ہونے پرچھٹے نمبر پر آ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے زبردست واپسی کی، 6,000 اور 7,000 میٹر میں پانچویں نمبر پر رہے۔ وہ دوبارہ 8,000 میٹر پر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، لیکن آخری کلومیٹر باقی رہتے ہوئے چوتھے نمبر پر آ گئے۔
گل ویر سنگھ نے آخری مراحل میں زبردست رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری کلومیٹر 2 منٹ 29.2 سیکنڈ میں مکمل کر کے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
آسٹریلیا کے کائی رابنسن نے 27 منٹ 48.93 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا جبکہ آئل آف مین کے ڈیوڈ مولارکی نے 27 منٹ 50.28 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ سونے اور چاندی کے تمغے صرف 0.85 سیکنڈز اور چاندی اور کانسے کے تمغے کے درمیان محض 0.50 سیکنڈ میںکا فرق رہا۔
گل ویر سنگھ کی یہ کارکردگی ہندوستانی لمبی دوری کی دوڑ کی تاریخ میں ایک نئی کامیابی کے طور پر درج کی گئی ہے اور انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوںکے 10,000 میٹر ایونٹ میں میڈل کے لیے ہندوستان کے 16 سالہ انتظار کو بھی ختم کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد