
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔
آئندہ دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل)سیزن۔3 سے قبل پرانی دہلی 6 فرنچائز نے وکٹ کیپر بلے باز انوج راوت کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ 31 جولائی سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں انوج راوت کی قیادت میں ٹیم ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
گھریلو کرکٹ اور ٹی۔20 فارمیٹ میں قیادت کا تجربہ رکھنے والے انوج راوت ایک متوازن ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان صلاحیتوں کا عمدہ امتزاج موجود ہے۔ فرنچائز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کے لیے بہترین کپتان قرار دیا ہے۔پرانی دہلی 6 کے مالک آکاش نانگیا نے کہا کہ انوج راوت ایک ثابت شدہ کھلاڑی ہیں، جن میں صبر، پختگی اور کھیل کی گہری سمجھ پائی جاتی ہے۔ ان کے مطابق اعلیٰ سطح کا تجربہ اور ساتھی کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے کی صلاحیت انہیں ایک بہترین رہنما بناتی ہے۔ فرنچائز کو یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ٹیم پورے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔آکاش نانگیا نے مزید کہا کہ ٹیم کی تشکیل تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے متوازن امتزاج کے ساتھ کی گئی ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران غیرمعمولی عزم اور محنت کا مظاہرہ کیا ہے، اور ٹیم میں چمپئن بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔پرانی دہلی 6 اپنی مہم کا آغاز 31 جولائی کو کرے گی اور انوج راوت کی قیادت میں مسلسل عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔ڈی پی ایل سیزن۔3 کیلئے پرانی دہلی 6کی ٹیم
للیت یادو، اُدھو موہن، رجنیش دادر، روہن رانا، آرین گور، ونم اگروال، اجے اہلاوت، کش ناگپال، دگویش راٹھی، یوگ گپتا، کبیر سچدیوا، گورو سروہا، دیو لاکڑا، انوج راوت (کپتان)، سمرتھ سیٹھ، موہک کمار، یش کمار، پنکج جسوال، ہرش وردھن فوگاٹ، ارجن ریکسوال، لکشیہ ورما، پرنس مشرا، اشونی چلر، آدتیہ ورما اور آدتیہ ملہوترا
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan