
نوادہ،28جولائی(ہ س)۔ بہار کے نوادہ میں رجولی چیک پوسٹ پر محکمہ ایکسائز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران محکمہ نے 279 کلو گرام گانجہ ضبط کیا، جس سے بین ریاستی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کاانکشاف ہوا ۔ کارروائی میں دوا سمگلروں کو بھی گرفتار کیاگیاہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق ایکسائز چیک پوسٹ انچارج امرت کمار گپتا کی قیادت میں یہ کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران رجولی زونل افسر اور مجسٹریٹ گرفن ماجھاری کی موجودگی میں پنجاب رجسٹریشن نمبر والے ایک منی کنٹینر کی تلاشی لی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے بڑی مقدار میں گانجہ برآمد ہوا ہے۔ اس کے بعد ایک الیکٹرانک وزنی پیمانہ جائے وقوعہ پر لایا گیا اور قانونی طور پر وزن کیا گیا، جس سے مجموعی طور پر 279.870 کلو گرام گانجہ ظاہر ہوا۔ محکمہ نے فوری طور پر برآمد شدہ گانجہ اور گاڑی کو ضبط کر لیا۔ڈرائیور اروند کمار (29 سال) اور ساتھی ڈرائیور راجندر کمار (27 سال) کو جائے وقوعہ پر گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں وارڈ نمبر 16، موتی نگر، لدھیانہ، پنجاب کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گانجے کی یہ کھیپ ہزاری باغ، جھارکھنڈ سے پنجاب لے جائی جا رہی تھی۔ تفتیشی ایجنسیاں اس وقت اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کام کر رہی ہیں۔
گرفتار ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بہار-جھارکھنڈ سرحد منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ایک حساس علاقہ ہے۔محکمہ کے مطابق اس حساس علاقے کی وجہ سے گاڑیوں کی سخت چیکنگ 24 گھنٹے جاری رہے گی۔ پولیس اور محکمہ ایکسائز کو امید ہے کہ ملزمین سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر وہ جلد ہی بین ریاستی اسمگلنگ گینگ کے دیگر ارکان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan