
اداکار پنکج ترپاٹھی کی انتہائی متوقع فلم 'اوہ مائی ڈاگ' کا بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ امت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اصل میں 31 جولائی 2026 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اسے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم اب 7 اگست 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ ملتوی ہونے کی بنیادی وجہ سنیما اسکرینوں کی دستیابی ہے۔ مارول اسٹوڈیوز کی انتہائی متوقع فلم 'اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے' اسی دوران بڑے پیمانے پر ریلیز کے لیے تیار ہے اور ممکنہ طور پر ملٹی پلیکس چینز میں بڑی تعداد میں اسکرینز کو رزرو کرے گی۔ مزید، سینما گھروں میں 'دھمال 4'، 'دی اوڈیسی'، اور 'دی انڈیا اسٹوری' جیسی دیگر فلموں کی موجودگی کی وجہ سے اسکرینز کی کمی پیدا ہوگئی ہے۔ نتیجتاً، پروڈیوسر نے فیصلہ کیا کہ ریلیز کی تاریخ کو ملتوی کر دیا جائے تاکہ بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے اور اسکرین کی مناسب جگہ کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ہدایت کار امت رائے نے کہا کہ ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر عملی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور اس کا فلم کے معیار یا مواد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ سامعین تک موثر طریقے سے پہنچنے کے لیے فلم کو صحیح وقت پر ریلیز کرنا بہت ضروری ہے۔ حال ہی میں، سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے 'اوہ مائی ڈاگ کو یو/اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ فلم کی ایک منفرد خاص بات پنکج ترپاٹھی کے ساتھ 250 سے زیادہ کتوں کی موجودگی ہے اور ناظرین ایک جذباتی اور دل کو چھولینے والی کہانی کی توقع کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی