تلنگانہ میں ووٹر لسٹ خصوصی نظرثانی کا عمل تیز، 73.75 فیصد ڈیجیٹائزیشن مکمل
حیدرآباد،26 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ میں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر)کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ ریاست کے 3 کروڑ38 لاکھ 26 ہزار 448 ووٹروں میں اینومریشن فارموں کی تقسیم کا عمل سو فیصدمکمل کرلیاگیاہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) کے دفترکی جانب سے
تلنگانہ میں ووٹر لسٹ نظرثانی کا عمل تیز، 73.75 فیصد ڈیجیٹائزیشن مکمل،


حیدرآباد،26 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ میں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر)کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ ریاست کے 3 کروڑ38 لاکھ 26 ہزار 448 ووٹروں میں اینومریشن فارموں کی تقسیم کا عمل سو فیصدمکمل کرلیاگیاہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) کے دفترکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق،اب تک ریاست بھرمیں 2 کروڑ49لاکھ47 ہزار964 فارموں کی ڈیجیٹائزیشن مکمل ہوچکی ہے،جو مجموعی فارموں کا 73.75 فیصد بنتی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن کے معاملے میں یادادری بھونگیر ضلع 92.74 فیصد کے ساتھ پہلے،جنگاؤں 89.53 فیصد کے ساتھ دوسرے اور میدک88.86 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔ دوسری جانب حیدرآباد صرف 50.73 فیصد ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ سب سے پیچھے ہے، جبکہ میڑچل-ملکاجگیری 54.89 فیصد اور رنگاریڈی 59.21 فیصد کے ساتھ آخری تین اضلاع میں شامل ہیں۔ الیکشن حکام کے مطابق ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور باقی فارموں کی ڈیجیٹائزیشن بھی جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande