
حیدرآباد، 26 جولائی (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ اورتلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی)کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو نے اتوارکوپارٹی کارکنوں پرزوردیا کہ وہ ریاست میں مخلوط حکومت کی کامیابیوں کواجاگرکرنے اوران کی وضاحت کرنے کےلیے گھر گھرجاکربتائیں۔انہوں نے 45 روزہ ڈورٹوڈورمہم سے قبل ممتازٹی ڈی پی قائدین اورعوامی نمائندوں کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کی، جو پیر کوریاست بھر میں شروع ہو رہی ہے، جس میں مخلوط حکومت کے دو سالہ دورحکومت پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔وزیراعلی نائیڈو نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو حکومت کے دو سال کی کامیابیوں اورعوام تک پہنچانے والے اہم مسائل کے بارے میں رہنما خطوط دیئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پوری مشینری بشمول وزراء، ایم پیز،ایم ایل ایز،اورایم ایل سی کواس آؤٹ ریچ پروگرام میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران وہ گھرگھرجاکرووٹ مانگتے رہیں اوراپنے وعدوں کی وضاحت کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اب گھرگھرجاکرلوگوں کوبتانا چاہیے کہ مخلوط حکومت اپنے وعدے پورے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی شکوک کودورکیا جانا چاہئے اوراس طرح بیان کیاجانا چاہئے جس طرح وہ سمجھ سکیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ عوام نے 2024 کے انتخابات میں تاریخی مینڈیٹ دیا تھا۔اتحاد نے 94 فیصد اسٹرائیک ریٹ حاصل کیا اور57 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
انہوں نے کہاپچھلی حکومت کی تعداد اس کی سنگین غلطیوں اورتباہ کن اقدامات کی وجہ سے151سیٹوں سے کم ہوکر11 تک پہنچ گئی۔ ہم نے ٹی ڈی پی اوراس کے اتحادیوں کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ انتخابات کے دوران اپنائی گئی حکمت عملیوں کی وجہ سے مضبوط اکثریت حاصل کی۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ مخلوط حکومت اس طریقے سے حکومت کررہی ہے جس سے عوام کوفائدہ پہنچے اوروہ مسلسل عوامی رائے کو مد نظررکھے ہوئے ہے۔ ٹی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ اتحاد کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تمام سیٹیں جیتنی چاہئیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق