
حیدرآباد، 26 جولائی(ہ س)۔
تلنگانہ میں جاری اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی الاٹمنٹ کے عمل کے دوران سٹی پولیس کمشنروی سی سجنارنے شہریوں کو سائبردھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ سائبر مجرم جعلی اے پی کے فائلوں، فرضی وہاٹس ایپ لنکس، فِشنگ ویب سائٹس اورجعلی فون کالزکے ذریعے درخواست گزاروں کی ذاتی اور بینک سے متعلق معلومات چرانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اتوار کو جاری کردہ عوامی انتباہ میں وی سی سجنار نے کہاکہ 10 ہزار روپے ارنیسٹ منی ڈپازٹ(ای ڈی ایم) کی ادائیگی کا عمل شروع ہونے کے بعد دھوکہ باز خود کو سرکاری افسر یا اسکیم کا نمائندہ ظاہرکرکے لوگوں کو گمراہ کرسکتے ہیں۔ وی سی سجنارنے شہریوں کو مشورہ دیاکہ کسی بھی نامعلوم شخص کے کہنے پراے پی کے فائل ڈاؤن لوڈ نہ کریں اور نہ ہی انے ڈسک یا ٹیم ویور جیسی اسکرین شیئرنگ ایپس انسٹال کریں، کیونکہ ان کے ذریعے سائبرمجرم موبائل فون اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نامعلوم واٹس ایپ یا ایس ایم ایس لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اوراپنا آدھار نمبر، بینک کی معلومات یا اوٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یوپی آئی پن صرف ادائیگی کے لیے استعمال ہوتا ہے،رقم وصول کرنے یاریفنڈ کے لیے کبھی بھی یوپیآئیپن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اندراما ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق معلومات کےلیے حکومت نے ہیلپ لائن نمبر 040-24603572 جاری کیا ہے۔ جبکہ سائبر فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کو فوری طور پر قومی سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 پر رابطہ کرنے یا نیشنل سائبرکرائم رپورٹنگ پورٹل پرشکایت درج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ فراڈ کے ذریعے منتقل ہونے والی رقم کو بروقت روکاجاسکے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق