ریونت ریڈی74ویں مرتبہ دہلی روانہ ہوں گے
حیدرآباد ،26 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کل نئی دہلی روانہ ہوں گے، جہاں وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا یہ دورہ قومی دارالحکومت کا 74واں دورہ ہوگا۔ ریونت ریڈی کے ہمراہ تلن
ریونت ریڈی74ویں مرتبہ دہلی روانہ ہوں گے،


حیدرآباد ،26 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کل نئی دہلی روانہ ہوں گے، جہاں وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا یہ دورہ قومی دارالحکومت کا 74واں دورہ ہوگا۔ ریونت ریڈی کے ہمراہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدرمہیش کمارگوڑ بھی دہلی روانہ ہوں گے۔ دونوں رہنمااے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے علاوہ پارٹی کے اعلیٰ قائدین سے ملاقاتیں بھی کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کانگریس پارٹی کے تنظیمی امور، تلنگانہ میں پارٹی کی سرگرمیوں اوردیگر اہم سیاسی معاملات پرتبادلہ خیال متوقع ہے۔ ریاستی کانگریس کی تنظیم کومزیدمضبوط بنانے اور پارٹی کی حکمت عملی سے متعلق امور بھی زیر غورآسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے بار بار دہلی دوروں پر سیاسی حلقوں میں بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ان کے دوروں کی تعدادپرسوالات اٹھاتی رہی ہیں،جبکہ کانگریس قیادت کاکہنا ہے کہ مرکزی قیادت کے ساتھ رابطہ اورریاست سے متعلق اہم امور پرمشاورت کےلیے ایسے دورے ضروری ہیں۔مہیش کمارگوڑکی وزیراعلیٰ کے ہمراہ دہلی روانگی کو بھی اہم قراردیاجارہاہے۔توقع ہے کہ پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور ریاستی کانگریس یونٹ سے متعلق امور پر مرکزی قیادت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ ریونت ریڈی کے دہلی میں قیام اور ملاقاتوں کے مکمل شیڈول کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیے جانے کی توقع ہے۔ اے آئی سی سی اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ کی حیدرآباد واپسی متوقع ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande