جنتر منتر پر جنگی بنیادوں پر صفائی مہم ، 60 میٹرک ٹن کچرا ہٹایا گیا
نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔ نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے نائب صدر کلجیت سنگھ چہل مظاہرہ ختم ہوتے ہی رات میں صفائی اہلکاروں کے ساتھ جنتر منتر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم سی کی تمام ٹیمیں فوری طور پر میدان میں اتر گئیں اور جن
این ڈی ایم سی کی ٹیمیں اتوار کے روز جنتر منتر کی صفائی کرتی ہوئی


نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔

نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے نائب صدر کلجیت سنگھ چہل مظاہرہ ختم ہوتے ہی رات میں صفائی اہلکاروں کے ساتھ جنتر منتر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم سی کی تمام ٹیمیں فوری طور پر میدان میں اتر گئیں اور جنتر منتر، ٹالسٹائے روڈ، سنسد مارگ، جے سنگھ روڈ، جن پتھ نیز کناٹ پلیس کے آس پاس کے علاقوں میں جنگی بنیادوں پر صفائی، دھلائی اور مرمت کا کام کیا گیا۔ صفائی مہم کے دوران تقریباً 60 میٹرک ٹن کچرا ہٹایا گیا۔ اس کے لیے 8 آٹو ٹپر، 2 بھاری ٹرک، 1 جے سی بی اور 3 ہائی پریشر جیٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے حکام کو تمام کام جلد اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کام مکمل ہونے کے بعد انہوں نے دوپہر کو دوبارہ جنتر منتر اور آس پاس کے علاقوں کا معائنہ کیا اور یہ یقینی بنایا کہ پورا علاقہ صاف، محفوظ اور عام شہریوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

چہل نے کہا کہ اس مہم میں صحت و صفائی، سول انجینئرنگ اور ہارٹیکلچر (باغبانی) کے شعبوں نے مشترکہ طور پر کام کیا۔ رات سے دن تک 500 سے زائد افسران اور ملازمین نے مہم میں حصہ لیتے ہوئے سڑکوں، فٹ پاتھوں، ڈیوائیڈروں، گرین بیلٹس، دیواروں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی، دھلائی، مرمت اور بحالی کا کام کیا۔

چہل نے واضح کیا کہ مظاہرہ ختم ہونے کے فوراً بعد ہی این ڈی ایم سی کی ٹیمیں متحرک ہو گئی تھیں اور کونسل کے ذریعہ پورے مظاہرے کی جگہ کی صفائی کسی بھی دوسری علامتی صفائی کی سرگرمی سے پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھی۔

معائنے کے دوران چہل نے سول انجینئرنگ شعبے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ شعبے کی جانب سے تقریباً 50 ملازمین کو تعینات کیا گیا۔ 4 جیٹنگ مشینوں سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی، دیواروں پر لکھے نعروں کو مٹا کر دوبارہ رنگ روغن، متاثرہ کرب اسٹون اور فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام کیا گیا۔

چہل نے صحت و صفائی شعبے کے طریقۂ کار کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ رات بھر 75 صفائی اہلکار اور صبح سے 35 اضافی ملازمین تعینات رہے۔ مہم کے دوران تقریباً 60 میٹرک ٹن کچرا ہٹایا گیا۔ اس کے لیے 8 آٹو ٹپر، 2 بھاری ٹرک، 1 جے سی بی اور 3 ہائی پریشر جیٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا۔

چہل نے ہارٹیکلچر شعبے کی طرف سے کیے جا رہے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ شعبے نے گرین بیلٹس، ڈیوائیڈروں اور پارکوں کے علاقوں کی صفائی، دیکھ بھال اور بحالی کا کام کر کے علاقے کی ہریالی اور خوبصورتی کو دوبارہ بحال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande