بی آر ایس قائدین نے 'چلو کرناٹک' مہم شروع کی، غیر قانونی بیراجوں کو ہٹانے کا مطالبہ
حیدرآباد 26 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس ) کے قائدین نے اتوار کو ''چلو کرناٹک'' مہم کا آغاز کیا، کرناٹک کے ذریعہ تعمیر کردہ مبینہ غیر قانونی بیراجوں کو ہٹانے اور کرشنا طاس پر نئے پروجیکٹ
بی آر ایس قائدین نے 'چلو کرناٹک' مہم شروع کی، غیر قانونی بیراجوں کو ہٹانے کا مطالبہ


حیدرآباد 26 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس ) کے قائدین نے اتوار کو 'چلو کرناٹک' مہم کا آغاز کیا، کرناٹک کے ذریعہ تعمیر کردہ مبینہ غیر قانونی بیراجوں کو ہٹانے اور کرشنا طاس پر نئے پروجیکٹوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

سابق وزراء وی سرینواس گوڈ اور سی لکشما ریڈی، سابق ایم ایل اے چتم رام موہن ریڈی اور آلا وینکٹیشور ریڈی، ایم ایل سی نوین کمار، اور پارٹی قائدین امتیاز اسحاق اور وینکٹیشور ریڈی کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ کرناٹک کے لیے روانہ ہوا۔ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

کرناٹک روانہ ہونے سے قبل پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر لکشما ریڈی نے کہا کہ کرناٹک اور آندھرا پردیش کرشنا، تنگابھدرا اور بھیما ندیوں کے پانی کو موڑ رہے ہیں جس سے تلنگانہ کے آبپاشی کے مفادات متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حیثیت سے بی آر ایس ریاست کے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے کانگریس حکومت پر پالمورو-رنگاریڈی لفٹ ایریگیشن اسکیم کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بی آر ایس کے پد یاترا کے اعلان کے بعد ہی حکومت نے اس پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آبپاشی کے مشیر آدیناتھ داس کے تقرر پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا کہ انہوں نے آندھرا پردیش میں کام کرتے ہوئے تلنگانہ کے آبپاشی پروجیکٹ کی مخالفت کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande