
لکھنو، 26 جولائی (ہ س)۔ باباصاحب بھیم راو امبیڈکر یونیورسٹی (بی بی اے یو)، لکھنو اور چودھری بنسی لال یونیورسٹی ( سی بی ایل یو)، بھیوانی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب بی بی اے یو کے وائس چانسلر پروفیسر راج کمار متل اور سی بی ایل یو کی وائس چانسلر پروفیسر دیپتی دھرمانی کی موجودگی میں ہوئی۔ ایم او یو پر باضابطہ طور پر بی بی اے یو کے رجسٹرار ڈاکٹر اشونی کمار سنگھ اور سی بی ایل یو کے رجسٹرار پروفیسر بھاونا شرما نے دستخط کیے۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ ایجوکیشنل ملٹی میڈیا ریسرچ سینٹر (ای ایم آر سی)، لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) اور بڑے پیمانے پر اوپن آن لائن کورسز (ایم او او سی ایس) کے ذریعے باہمی آن لائن گفتگو کو فروغ دے گا۔ یہ اسکل ڈویلپمنٹ، انٹرپرینیورشپ، اختراعات اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے موثر نفاذ جیسے شعبوں میں تعاون قائم کرکے معاشرے کی مجموعی ترقی میں بھی اپناحصہ ڈالے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی