
بھوجپور، 26 جولائی(ہ س)۔بہار کے بھوجپور ضلع کے پیرو تھانہ علاقے کے تحت دھوبی گھاٹوا کے قریب اتوار کے روزدو بائک کی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔مرنے والوں کی شناخت جگدیش پور تھانہ علاقہ کے ٹنڈونی گاؤں رہائشی پردیپ کمار ولد للن سنگھ، بیہیا تھانہ علاقہ کے دھرہرا گاؤں رہائشی گول کمار ولد بادل مشہراور دھرہرا گاؤں کے ہی ایک دیگر شخص شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گولو کمار اور ایک دوست بائیک پر روہتاس ضلع کے کاراکاٹ سے اپنے گاؤں واپس آرہے تھے۔ پردیپ کمارایک اور بائک پر سوار ہو کر اپنے گاؤں سے پیرو میں ایک رشتہ دار کے گھرکھڑکیوں اور دروازوں کی پیمائش کرنے جارہا تھا۔ دھوبی گھاٹوا کے قریب دونوں بائک آپس میں ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے آرہ بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پیرو تھانہ انچارج دیپک کمار شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ موٹر سائیکل حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے آرہ بھیج دیا گیا ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan