این آئی اے نے مفرورپی ایف آئی ملزم کو دہلی ایئرپورٹ سے پکڑا، سعودی عرب سے واپس آرہا تھا
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کیرالہ میں سری نواسن قتل معاملے میں ایک اور مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہممنوعہ دہشت گرد تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے پی کے
NIA-ARREST-PFI-SREENIVASAN-MURDER-CASE


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کیرالہ میں سری نواسن قتل معاملے میں ایک اور مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہممنوعہ دہشت گرد تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے پی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ پی ایف آئی کے پلکڑ ضلع کا صدر تھا۔ این آئی اے نے اسے جمعرات کو یہاں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ وہ سعودی عرب کے شہر ریاض سے ہندوستان واپس آیا تھا جہاں وہ گزشتہ چار برسوں سے روپوش تھا۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار ملزمین کی کل تعداد 67 ہو گئی ہے۔

این آئی اے نے جمعرات کو کہا کہ محمد علی کے پی پر تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔ وہ قتل کی سازش کا ایک اہم حصہ تھا اور اس نے 16 اپریل 2022 کو سری نواسن کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کو پناہ بھی فراہم کی تھی۔ این آئی اے نے اس کی گرفتاری کے لیے تین لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا اور ایک انٹرپول ریڈ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

سری نواسن کا قتل پی ایف آئی کیڈرس نے کیا تھا۔ این آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ایف آئی 2047 تک ہندوستان میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کی سازش کے تحت دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہی تھی۔ تنظیم نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف ونگز اور یونٹ قائم کیے تھے۔ پی ای ونگ نے جسمانی تعلیم اور یوگا کی تربیت کی آڑ میں ہتھیاروں کی تربیت فراہم کی۔ رپورٹرز ونگ نے ممکنہ اہداف کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں، جبکہ سروس ٹیم نے دہشت گردانہ حملے کئے۔

این آئی اے نے یہ کیس ستمبر 2022 میں درج کیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پی ایف آئی اپنے دفاتر، کیمپس اور سہولیات کا استعمال پرتشدد انتہا پسندی اور جہاد کو فروغ دینے کے لیے کر رہی تھی۔ تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande