ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
تہران ،23جولائی (ہ س )۔ ایران کے پاسداران انقلاب کور نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کر دیے۔آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق علی السالم ایئر بیس پر واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بڑے فوجی ساز و سامان کے گودام، پیٹر
ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے


تہران ،23جولائی (ہ س )۔

ایران کے پاسداران انقلاب کور نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کر دیے۔آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق علی السالم ایئر بیس پر واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بڑے فوجی ساز و سامان کے گودام، پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کے ایک ہینگر کو تباہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ العدیری بیرکس میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں اور 2 ہیلی کاپٹر ہینگرز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹروں و ڈرونز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ایران میں امریکی حملوں کے دوران مواصلاتی ٹاورز پر کیے گئے حملوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande