تاریخ کے آئینے میں 24 جولائی: ایس وجے لکشمی ہندوستان کی پہلی خاتون گرینڈ ماسٹر بنیں
24 جولائی 2000 کی تاریخ ہندوستانی شطرنج کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ اس دن، ایس وجے لکشمی نے ملک کی پہلی خاتون گرینڈ ماسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کامیابی نے ہندوستانی خواتین کی شطرنج کو ایک نئی شناخت دی اور آنے والی نسلوں کے کھلاڑیوں کے
تاریخ کے آئینے میں 24 جولائی: ایس وجے لکشمی ہندوستان کی پہلی خاتون گرینڈ ماسٹر بنیں


24 جولائی 2000 کی تاریخ ہندوستانی شطرنج کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ اس دن، ایس وجے لکشمی نے ملک کی پہلی خاتون گرینڈ ماسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کامیابی نے ہندوستانی خواتین کی شطرنج کو ایک نئی شناخت دی اور آنے والی نسلوں کے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنی۔

25 مارچ 1979 کو پیدا ہونے والی ایس وجے لکشمی نے چھوٹی عمر سے ہی شطرنج میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیاتھا۔ انہوں نے کم عمری میں کئی قومی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور بعد میں بین الاقوامی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی سے ہندوستان کا نام روشن کیا۔

2000 میں گرینڈ ماسٹر ٹائٹل حاصل کرکے، انہوںنے ہندوستانی خواتین کی شطرنج میں ایک نیا باب رقم کیا۔ اس تاریخی کامیابی نے ملک کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کی راہ ہموار کی اور ہندوستانی شطرنج کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم واقعات

1793 - فرانس نے کاپی رائٹ کا قانون نافذ کیا۔

1823 - چلی میں غلامی کا خاتمہ ہوا۔

1870 - ریاستہائے متحدہ میں پہلی ریلوے سروس شروع ہوئی۔

1921 - گاندھی جی نے غیر ملکی ٹیکسٹائل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

1969 - اپولو 11 خلائی جہاز زمین پر واپس آیا۔

1975 - لگژری فیشن برانڈ جیورجیو ارمانی کی بنیاد رکھی گئی۔

1987 - مشہور ناول نگار جیفری آرچر نے ڈیلی اسٹار اخبار کے خلاف ملٹی ملین پاو¿نڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیتا۔

1989 - لوک سبھا میں اپوزیشن کے تقریباً تمام اراکین نے استعفیٰ دے دیا جسے قبول کر لیا گیا۔

1991 - ہندوستان میں معاشی لبرلائزیشن کا تاریخی آغاز۔

1999 - امریکی خلائی شٹل کولمبیا کا کامیاب آغاز۔

2000 - ایس وجے لکشمی شطرنج کی پہلی خاتون گرانڈ ماسٹر بنیں۔

2004 - اٹلی نے ہندوستانی سیاحوں کے لیے سات ویزا کال سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا۔

2008 - فرانس میں ٹرائیکاسٹن نیوکلیئر پلانٹ میں لیک ہونے سے تقریباً 100 افراد متاثر ہوئے۔

پیدائش

1853 - شنکر بال کرشن دکشت - علم نجوم کے مراٹھی اسکالر۔

1911 - پنالال گھوش - ہندوستان کے مشہور بانسری بجانے والے۔

1924 - نازش پرتاپ گڑھی - اردو کے مشہور شاعر

1935 - رامپال اپادھیائے - 12ویں لوک سبھا کے رکن۔

1937 - منوج کمار - مشہور ہندوستانی اداکار

1943 - جی سی ملہوترا - ہندوستان کی لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل۔

1945 - عظیم پریم جی - بنگلور میں واقع وپرو کارپوریشن کے چیئرمین، جو کمپیوٹر سافٹ ویئر پروگرام تیار کرتا ہے اور اشیائے صرف تیار کرتا ہے۔

1946 - ستیہ پال ملک - بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست داں۔

1985 - پنکج اڈوانی - مشہور ہندوستانی بلیئرڈ اور سنوکر کھلاڑی۔

موت

1939 - ترون رام پھوکن، آسامی سماجی کارکن۔

1980 - اتم کمار - ہندوستانی سنیما میں ہندی اور بنگالی فلموں کے مشہور اداکار۔

2020 - امالا شنکر - ایک مشہور ہندوستانی رقاصہ اور کوریوگرافر تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande