مزدور کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کا الزام
فرخ آباد، 21 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے فرخ آباد میں کوتوالی فتح گڑھ علاقے میں دبنگوں نے پیٹ پیٹ کر نوجوان کا قتل کر دیا۔ قتل کے پیچھے پرانی رنجش بتائی گئی ہے۔ کوتوالی علاقے کے گاوں بندھوا کے ساکن شیلیش (30) ولد سورج پیر کے روز دیر رات مزدوری کر
لوہیا اسپتال میں موجود لواحقین


فرخ آباد، 21 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے فرخ آباد میں کوتوالی فتح گڑھ علاقے میں دبنگوں نے پیٹ پیٹ کر نوجوان کا قتل کر دیا۔ قتل کے پیچھے پرانی رنجش بتائی گئی ہے۔

کوتوالی علاقے کے گاوں بندھوا کے ساکن شیلیش (30) ولد سورج پیر کے روز دیر رات مزدوری کر کے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ اسی وقت گاوں کے کچھ لوگوں نے اسے پکڑ کر جم کر پٹائی کر دی۔

زخمی شیلیش کو اس کے والد سورج نے دیر رات لوہیا اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر نور الہدیٰ نے نوجوان شیلیش ولد سورج کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کے والد سورج نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو دنیش عرف جنجالی جو کہ اس کے گاوں کے ہی رہنے والے ہیں، نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ہے۔ متوفی کے والد نے بتایا کہ مذکورہ خاندان سے پرانی رنجش تھی۔ جسے صلح سمجھوتے کے تحت ختم کر دیا گیا تھا۔

والد سورج نے بتایا کہ آج شام کو بیٹا شیلیش گھر لوٹ رہا تھا ۔ تبھی گھر کے پیچھے پکڑ کر اس کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی۔ جس سے اس کی موت ہو گئی ہے۔ وہ مزدوری کر کے گزر بسر کرتا تھا۔

متوفی شیلیش سمیت سات بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر فتح گڑھ کوتوال تیج سنگھ لوہیا اسپتال پہنچے۔ انہوں نے حادثے کے سلسلے میں لواحقین سے پوچھ گچھ کی۔ وہیں پولیس نے لاش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ کوتوال تیج سنگھ نے بتایا کہ تحریر ملنے پر رپورٹ درج کی جائے گی۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande