دہلی میں مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے 65 افراد آر ایم ایل اسپتال میں داخل
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ دہلی میں سی جے پی کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے 65 افراد کو رام منوہر لوہیا اسپتال (آر ایم ایل) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں مظاہرین کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ آر ایم ایل اسپتال انتظامیہ کے مطابق، کل 65
داکل


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ دہلی میں سی جے پی کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے 65 افراد کو رام منوہر لوہیا اسپتال (آر ایم ایل) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں مظاہرین کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ آر ایم ایل اسپتال انتظامیہ کے مطابق، کل 65 میڈیکو لیگل کیسز (ایم ایل سی) کو شام 7 بجے تک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں لایا گیا تھا۔ ان میں مظاہرین اور کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ معاملے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس کے علاوہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے 10 لوگوں کا بھی ایم ایل سی بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام بھوک ہڑتالی اس وقت مستحکم حالت میں ہیں اور ضروری طبی نگرانی میں ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور احتجاج میں زخمی ہونے والے افراد کا اسپتال آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande