بالائی آسام میں سیلاب نے مچائی تباہی ، ریلوے لائن خطرے میں ، وزیر بمل بورا نے لیا صورتحال کا جائزہ
گوہاٹی ، 20 جولائی (ہ س)۔ بالائی آسام میں مسلسل بارش سے سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ شیوساگر، جورہاٹ ، چرائیدیو ، نازیرہ ، آمگوڑی اور سوناری سمیت کئی علاقے زیر آب ہیں۔ جاجی اور دیکھوندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے معمولا
سیلاب


گوہاٹی ، 20 جولائی (ہ س)۔ بالائی آسام میں مسلسل بارش سے سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ شیوساگر، جورہاٹ ، چرائیدیو ، نازیرہ ، آمگوڑی اور سوناری سمیت کئی علاقے زیر آب ہیں۔ جاجی اور دیکھوندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

وزیر بمل بورا نے سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کے لیے شیو ساگر ضلع کے چیریکاپاڑہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے راحت اور بچاو¿ کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

جورہاٹ میں بھوگدوئی ندی میں طغیانی آگئی ہے۔ کئی مقامات پر پشتے ٹوٹ گئے ہیں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس دوران ، سملوگوڑی کے بعد، نازیرہ - میجینگا ریلوے سیکشن بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تیز بہاو کی وجہ سے ریلوے کے تقریباً نصف پشتے کٹ چکے ہیں۔ اگر کٹاو¿ جاری رہا تو ریلوے لائن کسی بھی وقت دکھوندی میں ڈوب سکتی ہے۔ ریلوے انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وہیں، جورہاٹ ضلع کے ٹیاک علاقے میں سیلاب کسی بھی وقت بالائی اور زیریں آسام کے درمیان ٹریفک میں خلل ڈال سکتا ہے۔ٹیاک کاکجان ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ قومی شاہراہ 715 زیر آب آگئی ہے۔ کاکجان اور دا گاوں کے درمیان فلائی اوور پل کے دونوں سب ویز پر ٹریفک مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

اس دوران دولیا گاوں، بادولی پوکھری میں قومی شاہراہ پر پانی بہہ رہا ہے۔ زیر آب قومی شاہراہ سے گاڑیاں بالائی اور زیریں آسام کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ٹیاک اور کاکجان کے 30 سے 35 ریونیو دیہات میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس تباہی کے دوران آخری اطلاعات ملنے تک ضلعی انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچی تھی۔ جبکہ ہلکی گاڑیاں ڈوبی ہوئی قومی شاہراہ کو عبور کر رہی ہیں ، دوسری گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے گھروں اور نجی املاک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔جبکہ، مقامی لوگ اس صورتحال کے لیے فور لین روڈ کی عدم مطابقت کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande