پروفیسر سرفراز احمد بنے وی ایم ہال کے نئے پرووسٹ
علی گڑھ, 20 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے پروفیسر سرفراز احمد کو وقارالملک (وی ایم) ہال کا نیا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 20 جولائی 2026 سے آئندہ دو سال ہے۔پروفیسر سرفراز احمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU)
پرووسٹ


علی گڑھ, 20 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے پروفیسر سرفراز احمد کو وقارالملک (وی ایم) ہال کا نیا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 20 جولائی 2026 سے آئندہ دو سال ہے۔پروفیسر سرفراز احمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) سے ایم ایس سی (ارضیات/جیولوجی) کی ڈگری حاصل کی، جبکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU)، نئی دہلی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

انہوں نے فرانس اور جے این یو میں پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق بھی انجام دی۔ ان کی تحقیقی دلچسپی کے اہم شعبوں میں بلند پہاڑی گلیشیئر ہائیڈرولوجی، ہائیڈرو جیوکیمسٹری (آبی کیمیائیات) اور ہمالیہ و گنگا کے میدانی علاقوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شامل ہیں۔

ان کے 79 سے زائد تحقیقی مقالے اور علمی مضامین قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جو ان کی علمی و تحقیقی خدمات کا نمایاں ثبوت ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande