اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر کو سال 2025 کے ماہرِ لسانیات کے ایوارڈ سے نوازا گیا
اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر کو سال 2025 کے ماہرِ لسانیات کے ایوارڈ سے نوازا گیا علی گڑھ، 20 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرپرسن پروفیسر محمد جہانگیر وارثی کو اطلاقی لسانیات میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں پنجابی لسان
پروفیسر جہانگیر


اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر کو سال 2025 کے ماہرِ لسانیات کے ایوارڈ سے نوازا گیا

علی گڑھ، 20 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرپرسن پروفیسر محمد جہانگیر وارثی کو اطلاقی لسانیات میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں پنجابی لسانیات ایسوسی ایشن کی جانب سے سال 2025 کے لسانیات داں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں دراوڑی لسانیات کی 53ویں آل انڈیا کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا، جو 18 تا20 جون تک پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ میں منعقد ہوئی۔

ایک ممتاز ماہرِ لسانیات، استاد اور منتظم کی حیثیت سے پروفیسر وارثی نے گزشتہ برسوں کے دوران تدریس، تحقیق اور علمی قیادت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اطلاقی لسانیات کے میدان میں ان کی علمی خدمات کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے اور وہ کئی ممتاز بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لسانیات اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande