قومی پرچم زمین پر گرنے کا واقعہ، کارروائی کا مطالبہ
حیدرآباد ، 20 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے ناگول علاقے میں موسیٰ ندی کے قریب نصب قومی پرچم مبینہ طور پردیکھ بھال میں غفلت کے باعث زمین پر گرگیا، جس پرمقامی افراد نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ذمہ دار حکام کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقا
قومی پرچم زمین پر گرنے کا واقعہ، خلاف کارروائی کا مطالبہ


حیدرآباد ، 20 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے ناگول علاقے میں موسیٰ ندی کے قریب نصب قومی پرچم مبینہ طور پردیکھ بھال میں غفلت کے باعث زمین پر گرگیا، جس پرمقامی افراد نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ذمہ دار حکام کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پرچم کے کھمبے سے منسلک لوہے کی زنجیریں(رسیاں) مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ٹوٹ گئیں، جس کے نتیجے میں قومی پرچم پھٹ کرزمین پرآ گرا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی پرچم جیسے مقدس قومی نشان کے ساتھ اس قسم کی غفلت انتہائی افسوسناک ہے۔

مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے متعلقہ حکام نے طویل عرصے سے خراب حالت کے باوجود مرمت پر توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور قومی پرچم کو دوبارہ باوقار انداز میں نصب کرنے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں نصب دیگر قومی پرچموں کی بھی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande