اتر پردیش کے مظفر نگر میں مکان منہدم ہونے سے والد اور چار بچوں کی موت
مظفر نگر، 20 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے بڑھانہ علاقے کے حبیب پور گاؤں میں اتوار کی رات بارش کے دوران ایک مکان اچانک منہدم ہو گیا۔ ملبے میں دب کر گھر کے سربراہ اور ان کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو بچیوں کو زخمی حالت میں علاج کے
اتر پردیش کے مظفر نگر میں مکان منہدم ہونے سے والد اور چار بچوں کی موت


مظفر نگر، 20 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے بڑھانہ علاقے کے حبیب پور گاؤں میں اتوار کی رات بارش کے دوران ایک مکان اچانک منہدم ہو گیا۔ ملبے میں دب کر گھر کے سربراہ اور ان کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو بچیوں کو زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رات میں ہی ضلع کے تمام افسران نے موقع کا معائنہ کیا اور تیزی سے راحت و بچاؤ کا کام شروع کرایا۔

ضلع مجسٹریٹ امیش مشرا نے بتایا کہ حبیب پور گاؤں کے رہائشی اسلام الدین (58) اتوار کو کھانا کھانے کے بعد آرام کر رہے تھے۔ ان کے پاس ہی بیٹیاں رخسار (10 سال)، رقیہ (8 سال)، سمیہ (7 سال)، علیشبا (4 سال) اور بیٹے احد (5 سال) اور ذیشان (1 سال) موجود تھے۔ جبکہ ان کی اہلیہ دو بچوں کو لے کر پڑوس میں گئی ہوئی تھیں۔ اسی دوران اچانک مکان کی چھت بھر بھر کر گر گئی اور مکان مالک سمیت تمام بچے ملبے کے نیچے دب گئے۔

گاؤں کے پردھان نے بتایا کہ مزدور اسلام الدین کا گھر مٹی کے گارے سے بنا ہوا تھا۔ اتوار کی رات بارش کے باعث چھت گر گئی اور پورا خاندان ملبے میں دب گیا۔ محلے کے لوگوں نے پولیس کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے گھر کے سربراہ اور ان کے چار بچوں رخسار، احد، علیشبا اور ذیشان کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ رقیہ اور سمیہ شدید زخمی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد کوشل وکاس وزیر مملکت کپل دیو اگروال، کمشنر روپیش کمار، ضلع مجسٹریٹ امیش مشرا، ایس ایس پی سنجے ورما، سی او پھوگانا نریندر یادو اور سی او بڑھانہ گجیندر پال سنگھ موقع پر پہنچے۔ افسران نے دیہاتیوں سے واقعے کی معلومات حاصل کیں۔

کپل دیو اگروال نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو حادثے میں زخمی بچوں کا بہترین ممکنہ علاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس کے لیے بھی وزیر نے انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande