بڈگام میں چیتا زندہ پکڑا گیا،مقامی باشندوں نے لی راحت کی سانس
سرینگر، 20 جولائی (ہ س)۔ بڈگام شہرکے اومپورہ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گھومنے والے ایک تیندوے کو پیرکو محکمہ وائلڈ لائف نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے احاطے میں زندہ پکڑ لیا، جس سے مقامی باشندوں کو راحت ملی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جنگلی
بڈگام میں چیتا زندہ پکڑا گیا،مقامی باشندوں نے لی راحت کی سانس


سرینگر، 20 جولائی (ہ س)۔

بڈگام شہرکے اومپورہ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گھومنے والے ایک تیندوے کو پیرکو محکمہ وائلڈ لائف نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے احاطے میں زندہ پکڑ لیا، جس سے مقامی باشندوں کو راحت ملی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جنگلی جانور نے پچھلے کئی دنوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے کئی خطرناک مقامات پر جال لگائے تھے اور این آئی ایف ٹی کے احاطے میں لگائے گئے ایک جال نے کامیابی سے جانور کو زندہ پکڑ لیا۔چیتے کو جنگلی حیات کے پروٹوکول کے مطابق اس کے قدرتی مسکن میں منتقل کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande