مظفر پور میں تیار ہونے والی لیدر مصنوعات کو قومی ،عالمی بازاروں میں نئی شناخت ملے گی
62.17 ایکڑ اراضی پر ڈیولپ کیا جارہا ہے میگا لیدر فٹ ویئر اور ایسسریز پارکپٹنہ، 20 جولائی(ہ س)۔ فٹ وئیر اور چمڑے کی صنعت کے شعبہ میں بہار قومی سطح پر نئے مرکز کے طور پر ابھرنے جارہاہے۔ ریاستی حکومت کی پہل پر، بیاڈا کے ذریعہ مظفر پور کے موتی پور وا
مظفر پور میں تیار ہونے والی لیدر مصنوعات کو قومی ،عالمی بازاروں میں نئی شناخت ملے گی


62.17 ایکڑ اراضی پر ڈیولپ کیا جارہا ہے میگا لیدر فٹ ویئر اور ایسسریز پارکپٹنہ، 20 جولائی(ہ س)۔ فٹ وئیر اور چمڑے کی صنعت کے شعبہ میں بہار قومی سطح پر نئے مرکز کے طور پر ابھرنے جارہاہے۔ ریاستی حکومت کی پہل پر، بیاڈا کے ذریعہ مظفر پور کے موتی پور واقع مہوئل میں تقریباً 62.17 ایکڑ اراضی پر اس صنعت کو ڈیولپ کیا جا رہا ہے، تاکہ چمڑے کی مصنوعات کو مستقبل میں قومی اور عالمی بازاروں میں ایک نئی شناخت حاصل ہوسکے۔غور طلب ہے کہ بہار حکومت ریاست میں صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے لیے باہر نہ جانا پڑے۔ ریاستی حکومت کے حکم پر،بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بیاڈا) کے ذریعہ 140کروڑ روپے کی لاگت سے مظفر پور کے موتی پور واقع مہوئل میں تقریباً 62.17 ایکڑ اراضی پر ایک جدید ترین چمڑے کے جوتے اور لوازمات کا پارک تیارکیا جارہا ہے۔بتا یا جاتا ہے کہ جدید ترین انفراسٹرکچر، کامن فیسیلٹی سینٹر (سی ایف سی) اورٹریننگ سینٹر سے لیس یہ پارک بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ محکمہ کے حکام کے مطابق لیدر کے کلسٹر کے 24 شیڈوں میں منصوعات کا کام چل رہا ہے، یہاں تقریبا ایک ہزار سے زیادہ جیویکا دیدیاں کام کر رہی ہیں۔ اسی طرح خواتین انٹرپرینیورا سکیم کے تحت مستقبل میں لیدر کلسٹر کو مزید وسعت دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ میڈ ان بہار چمڑے کی مصنوعات کو قومی اور عالمی منڈیوں میں ایک نئی شناخت بھی ملے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande