کانوڑ یاترا 2026 کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
علی گڑھ, 20 جولائی (ہ س) اتر پردیش کے چیف سیکریٹری ششی پرکاش گوئل اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشن نے کاوڑ یاترا 2026 کے پُرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کے سلسلے میں سہارنپور، میرٹھ، علی گڑھ اور آگرہ ڈویژن کے افسران کے ساتھ ورچوئل جائزہ اجلاس کی
کانوڑ یاترا 2026 کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت


علی گڑھ, 20 جولائی (ہ س) اتر پردیش کے چیف سیکریٹری ششی پرکاش گوئل اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشن نے کاوڑ یاترا 2026 کے پُرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کے سلسلے میں سہارنپور، میرٹھ، علی گڑھ اور آگرہ ڈویژن کے افسران کے ساتھ ورچوئل جائزہ اجلاس کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ کانوڑ یاترا کے راستوں پر سکیورٹی، صفائی، روشنی، ٹریفک انتظامات، گنگا گھاٹوں پر حفاظتی اقدامات، بیریکیڈنگ، وارننگ بورڈ اور غوطہ خوروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ یاترا کے دوران شراب اور گوشت کی دکانیں بند رکھنے، شیو بھکتوں کے کیمپ حفاظتی معیار کے مطابق قائم کرنے اور ہر ضلع میں کنٹرول روم فعال رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے بتایا کہ علی گڑھ میں زیادہ تر کانوڑیے رام گھاٹ اور سانکرا گنگا گھاٹ سے جل لے کر مختلف شیو مندروں تک پہنچتے ہیں۔ اس موقع پر کھیریشور مہادیو اور اچلیشور مندروں میں بھیڑ کو دیکھتے ہوئے داخلے اور اخراج کے الگ راستوں کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ اہم راستوں پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت محدود رکھنے اور بارش سے متاثرہ سڑکوں کی فوری مرمت کی جا رہی ہے۔اجلاس میں اے ڈی ایم سٹی کنشک شریواستو، سی ایم او، محکمۂ بجلی، محکمۂ تعمیرات عامہ، محکمۂ ایکسائز، آر ٹی او اور متعلقہ پولیس و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande