کیجریوال نے سی جے پی مظاہرین پر لاٹھی چارج کی مذمت کی
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے جنتر منتر سے پارلیمنٹ مارچ کے دوران ہوئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت س
KEJRIWAL-CRITISIZE-STUDENT-PROTEST-LATHI-CHARGING


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے جنتر منتر سے پارلیمنٹ مارچ کے دوران ہوئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپنا تکبر چھوڑنے اور طلبا کے مطالبات سننے کی اپیل کی ہے ۔

کیجریوال نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلبا کو دشمنوں جیسا سمجھا جا رہا ہے اور ان پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان سخت محنت کرتے ہیں لیکن امتحانات سے پہلے پیپر لیک ہو جاتے ہیں۔ جب نوجوان انصاف کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکلتے ہیں تو حکومت ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرتی ہے۔

کیجریوال نے خبردار کیا کہ نوجوانوں کا غصہ بھاری پڑسکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جبر کا راستہ ترک کرے طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملک کے بچوں کی بات سنے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande