جھارکھنڈ کے پانچ اضلاع میں منگل کوشدید بارش کے لیے ایلو الرٹ
رانچی، 20 جولائی (ہ س)۔ ریاست کی راجدھانی رانچی سمیت جھارکھنڈ کے پانچ اضلاع میں منگل کو شدید بارش متوقع ہے۔ اس کے پیش نظر ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے رانچی مرکز نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط
JH-YELLOW-ALERT-HEAVY-RAIN-FIVE-DISTRICTS-TUESDAY


رانچی، 20 جولائی (ہ س)۔ ریاست کی راجدھانی رانچی سمیت جھارکھنڈ کے پانچ اضلاع میں منگل کو شدید بارش متوقع ہے۔ اس کے پیش نظر ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے رانچی مرکز نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور خراب موسم کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رانچی، کھونٹی، گملا، لوہردگا اور سمڈیگا اضلاع میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

ریاست میں مانسون کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے ساتھ، بارش کی کمی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ یکم جون سے 20 جولائی تک جھارکھنڈ میں معمول سے 33 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز اتوار تک یہکمی 37 فیصد رہی گئی تھی ۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے بارش کی کمیکی صورتحال میں اب بہتری آنے لگی ہے۔

ہزاری باغ کے ڈی وی سی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ 139.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی دیگر اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

درجہ حرارت کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست کا سب سے زیادہ درجہ حرارت مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے بہراگوڑا میں 34.7 ڈگری سیلسیس در ج کیا گیا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت 22.1 ڈگری سیلسیس لاتیہار میں ریکارڈ کیا گیا۔

رانچی اور آس پاس کے علاقے پیر کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہے۔درمیان میں دھوپ نکلنے کی وجہ سے لوگوں کو ہلکی گرمی اورحبس بھرے موسم کا احساس ہوا حالانکہ موسم نسبتاً خوشگوار رہا۔

پیر کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.0 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27.0 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 30.7 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25.6 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25.1 ڈگری سیلسیس اور چائباسا میں زیادہ سے زیادہ 32.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 24.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی اور وسطی جھارکھنڈ کے کئی حصوں میں مانسون کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ زیادہ بارش والے علاقوں میں پانی جمع ہونے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور تیز ہواو¿ں کی وجہ سے لوگوں کومحتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande