جورہاٹ سے کولکاتا جانے والی انڈیگو کی فلائٹ تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ
جورہاٹ (آسام)، 20 جولائی (ہ س)۔ جورہاٹ سے کولکاتا جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E 6153 سے ٹیک آف سے ٹھیک پہلے تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بعد ازاں احتیاطی تدابیر کے طور پر پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔ ابتدائی معلوم
جورہاٹ سے کولکاتا جانے والی انڈیگو کی فلائٹ تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ


جورہاٹ (آسام)، 20 جولائی (ہ س)۔

جورہاٹ سے کولکاتا جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E 6153 سے ٹیک آف سے ٹھیک پہلے تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بعد ازاں احتیاطی تدابیر کے طور پر پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے کے انجن سے ایندھن کا اخراج ہوا ہے۔ واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ تکنیکی معائنے کے بعد ہی طیارے کو دوبارہ سروس میں لایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande