منشیات فروشوں پر حیدرآباد پولیس کا شکنجہ
حیدرآباد ، 20 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے شہرکومنشیات سے پاک بنانے کی جامع مہم کے تحت جون 2025 سے جون 2026 کے درمیان این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 563 مقدمات درج کیے اور22.17 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ منشیات ضبط کی ہیں۔ آج جاری پولیس بیان کے م
منشیات فروشوں پر حیدرآباد پولیس کا شکنجہ،


حیدرآباد ، 20 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے شہرکومنشیات سے پاک بنانے کی جامع مہم کے تحت جون 2025 سے جون 2026 کے درمیان این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 563 مقدمات درج کیے اور22.17 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ منشیات ضبط کی ہیں۔

آج جاری پولیس بیان کے مطابق ضبط کی گئی منشیات میں 2,513 کلوگرام گانجہ (مالیت 12.56 کروڑ روپے)، 55.3 لیٹر حشیش آئل(6.91 کروڑ روپے)،1,626 گرام ایم ڈی ایم اے (1.62 کروڑ روپے)، 129 گرام کوکین (4.5 لاکھ روپے)، 120 گرام ہیروئن (24 لاکھ روپے)، 570 ایل ایس ڈی بلَوٹس (17.1 لاکھ روپے) اور 220 گرام افیون شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقدمات جوبلی ہلز زون میں 116 درج کیے گئے، اس کے بعد سکندرآباد میں 99، گولکنڈہ میں 95، چارمینار میں 90، راجندر نگر میں 84، خیرت آباد میں 49 اور شمس آباد میں 30 مقدمات درج ہوئے۔

منشیات کے خلاف مہم کے تحت پولیس نے حال ہی میں منگوڑ بستی میں آپریشن تھنڈربولٹ” کے نام سے بڑی کارروائی کی، جس میں 1,100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس دوران گانجہ اورغیر قانونی شراب ضبط کی گئی اور مقامی منشیات فروش نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس بین ریاستی منشیات کی سپلائی چین کو ختم کرنے کے لیے این سی بی ، ڈی آر آئی اور ایگل سمیت مختلف ایجنسیوں کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande