جھجر کے کنویں میں زہریلی گیس سے چار افراد ہلاک ،گاؤں والوں نے بچاؤمیں تاخیر کا الزام لگایا
چنڈی گڑھ، 20 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی رات ایک المناک واقعہ میں، ہریانہ کے جھجر ضلع کے منیم پور گاو¿ں میں کنویں میں اترنے والے چار افراد زہریلی گیس میں سانس لینے کے بعد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ واقعے کے بعد گاو
جھجر کے کنویں میں زہریلی گیس سے چار افراد ہلاک ،گاؤں والوں نے بچاؤمیں تاخیر کا الزام لگایا


چنڈی گڑھ، 20 جولائی (ہ س)۔

اتوار کی رات ایک المناک واقعہ میں، ہریانہ کے جھجر ضلع کے منیم پور گاو¿ں میں کنویں میں اترنے والے چار افراد زہریلی گیس میں سانس لینے کے بعد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ واقعے کے بعد گاو¿ں والوں اور اہل خانہ نے انتظامیہ پر لاپروائی اور ریسکیو آپریشن میں تاخیر کا الزام عائد کیا۔

عینی شاہد سنیل نے بتایا کہ اتوار کی رات اس نے گاو¿ں کے ایک پرانے اور غیر استعمال شدہ کنویں سے بچھڑے کی آواز سنی۔ بچھڑے کو بچانے کی کوشش میں دلبیر (41)، نریندر (37)، مونو، اور ایک مزدور رامے (34) ایک ایک کرکے کنویں میں گر اترگئے۔ کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے چاروں بے ہوش ہو گئے اور باہر نہ آ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ہم نے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن پہلے تو کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اس کے بعد پولیس کو 112 ڈائل کرکے اطلاع دی گئی۔ سنیل کا دعویٰ ہے کہ پولیس کے پہنچنے تک چاروں زندہ تھے، لیکن ریسکیو آپریشن بروقت شروع نہیں کیا گیا اور حکام نے کارروائی میں تاخیر کی۔

گاو¿ں والوں کا کہنا ہے کہ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کو رات 8 بجے اطلاع دی گئی، لیکن رات گئے تک کوئی اعلیٰ افسر یا ریسکیو ٹیم نہیں پہنچی۔ ایک نجی کمپنی نے اپنی فائر بریگیڈ بھیجی، اور گاو¿ں والوں نے نجی غوطہ خوروں کو بلایا۔ انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہ ملنے پر انہوں نے خود امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ سب سے پہلے، کنویں میں پانی کی سطح کو سیپٹک ٹینک کا استعمال کرتے ہوئے کم کیا گیا۔ اس کے بعد زہریلی گیس نکالنے کے لیے کنویں کی دیوار کا ایک حصہ جے سی بی سے توڑا گیا۔ بعد میں، 11:30 بجے، گاو¿ں کے لوگ، فائر بریگیڈ کے ماسک پہنے، کنویں میں اترے۔ چاروں کو نکالا گیا اور پیر کی صبح 3 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا۔

گاو¿ں والوں کا الزام ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ایمبولینس میں آکسیجن کی کمی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے چار افراد زندہ تھے جب انہیں نکالا گیا اور اگر بروقت آکسیجن فراہم کی جاتی تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر ڈاکٹر راج شری سنگھ پہلے منیم پور گاو¿ں اور پھر سول اسپتال پہنچے۔ اسپتال میں گاو¿ں والوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر راج شری سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لوگوں نے کچھ الزامات لگائے ہیں، جن کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande