سرکاری اراضی تنازعہ ، سیاسی قائد کارتک ریڈی سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد ، 20 جولائی (ہ س)۔ شمس آباد کے بہادرگوڑہ علاقے میں تقریباً 650 ایکڑ سرکاری اراضی سے متعلق تنازعہ کے معاملے میں پولیس نے بی آرایس رہنما پاتلوجو کارتیک ریڈی سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پاتلوجوکارتیک ریڈی،
سرکاری اراضی تنازعہ ، سیاسی قائد کارتک ریڈی سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج


حیدرآباد ، 20 جولائی (ہ س)۔ شمس آباد کے بہادرگوڑہ علاقے میں تقریباً 650 ایکڑ سرکاری اراضی سے متعلق تنازعہ کے معاملے میں پولیس نے بی آرایس رہنما پاتلوجو کارتیک ریڈی سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پاتلوجوکارتیک ریڈی، پنتنگی بھوپال ریڈی، مہیندر، سی پردیپ ریڈی اوردیگر36 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ افراد سرکاری کارروائی سے متاثرہ افراد کی حمایت میں موقع پر پہنچے اورسرکاری اہلکاروں کواپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ اراضی سرکاری زمین ہے جس پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضہ کیاگیاتھا۔ اسی سلسلے میں سرکاری ٹیم کارروائی کے لیے موقع پرپہنچی تھی، جہاں مبینہ طور پرسرکاری کام میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

پولیس نے واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے سے متعلق شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ معاملہ زیرِ تفتیش ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande