ایسٹ آف کیلاش میں کرائے کے کمرے میں نوجوان اور خاتون مردہ ملے، خودکشی نوٹ برآمد
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی صبح جنوب مشرقی دہلی کے امر کالونی تھانہ علاقے کے ایسٹ آف کیلاش میں واقع سنت نگر میں کرائے کے کمرے سے ایک نوجوان مرد اور ایک نوجوان خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہے۔ پول
ایسٹ آف کیلاش میں کرائے کے کمرے میں نوجوان اور خاتون مردہ ملے، خودکشی نوٹ برآمد


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی صبح جنوب مشرقی دہلی کے امر کالونی تھانہ علاقے کے ایسٹ آف کیلاش میں واقع سنت نگر میں کرائے کے کمرے سے ایک نوجوان مرد اور ایک نوجوان خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ فی الحال پولیس تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق صبح9:08 بجے امر کالونی پولیس اسٹیشن کو پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں سنت نگر میں ایک نوجوان اور عورت کی خودکشی کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ خاتون کے کسی دوست یا پڑوسی نے دروازہ کافی دیر تک نہ کھلنے کے بعد توڑا تھا۔ کمرے کے اندر، مہاراشٹر کے ناگپور کی رہنے والی 26 سالہ خاتون بستر پر مردہ پائی گئی۔ اسی دوران 30 سالہ انمول کنڈا پاٹل چھت کے پنکھے سے نایلون کی رسی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرائم ٹیم اور فارنسک سائنس لیب (ایف ایس ایل) کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ٹیم نے جائے وقوعہ کا مکمل معائنہ کیا اور کئی اہم شواہد اکٹھے کئے۔ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جو کہ پہلی نظر میں نوجوان کا لکھا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس اس کی ہینڈ رائٹنگ اور دیگر پہلوو¿ں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایمس کے مردہ خانے میں بھیج دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے دونوں افراد کے رشتے، خاندان اور دیگر حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کیس کی تمام ممکنہ پہلوو¿ں پر تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande