بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کانیٹ پیپر لیک معاملے پر احتجاجی مارچ
پٹنہ، 20 جولائی (ہ س)۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن اراکین نےنیٹ پیپر لیک ہونے پر مرکزی دروازے سے پورٹیکو تک احتجاجی مارچ کیا۔ اس کے بعد ارکان نے پورٹیکو پر کافی دیر تک حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔آر جے ڈی، کانگریس اور ب
بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نےنیٹ پیپر لیک ہونے پر مرکزی پورٹیکو تک احتجاجی مارچ کیا


پٹنہ، 20 جولائی (ہ س)۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن اراکین نےنیٹ پیپر لیک ہونے پر مرکزی دروازے سے پورٹیکو تک احتجاجی مارچ کیا۔ اس کے بعد ارکان نے پورٹیکو پر کافی دیر تک حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے مرکزی حکومت پر سنگین الزامات لگائے اور نیٹ معاملے پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔بائیں بازو کے ایم ایل اے اجے کمار نے کہا کہ نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج میں جنتر منتر پر گزشتہ 23 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس کے علاوہ سماجی کارکن سونم وانگچک کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا۔ ان تمام معاملات پر اپوزیشن نے ایوان کے باہر مارچ کیا۔انہوں نے مرکزی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں اور جابرانہ فیصلوں پر شدید احتجاج کیا۔ آر جے ڈی لیڈر سنیل کمار سنگھ نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے 12 سالہ دور میں پیپر لیک ہونے کے 152 واقعات ہوئے ہیں، لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ بہار کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہے، اور بدعنوانی عروج پر ہے۔ نوجوان مہنگائی اور بے روزگاری سے سخت پریشان ہیں لیکن حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے۔اجلاس کے پہلے دن اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے نے بھی اپنے مطالبات کو دبانے کے لیے اسمبلی احاطے میں زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے ڈگری کالجوں میں اردو زبان کی تعلیم نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ایم ایل اے نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اردو زبان کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا عزم کیا۔ اس کے علاوہ آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی ویریندر ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے پہنچے،انہوں نے بہار کے وزیر تعلیم متھیلیش تیواری پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، اسکول بھگوا نہیں ہوتے، اگر انہیں ترنگے میں رنگا جاتا تو بات سمجھ میں آتا۔ قومی پرچم کے تین رنگ ہیں۔ لیکن اسے بھگوا رنگ دینا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس کو سمجھنے کے بعد ہم اس معاملے کو ریاست گیر بحث کے لیے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن ریاست بھر میں اس مسئلہ پر بات کرے گا کہ اسکول کو بھگوا رنگ کیوں کیا گیا؟ یہ سب غلط ہے، حکومتیں آتی جاتی ہیں۔ اسکول کا رنگ بھگوا کرنے سے غلط پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم بہت بڑی بولی بول رہے ہیں۔ میں انہیں کہوں گا کہ زیادہ نہ بولیں ،ہمارے پاس آپ کا سارا کالا کارنامہ موجود ہے ۔ تیجسوی یادو کی ایوان سے غیر حاضری کے سوال پر آر جے ڈی ایم ایل اے نے کہا کہ آپ کےپاس صرف یہی سوال ہے۔ بھائی ویریندر ہے تو تیجسوی یادو ہے۔ پارٹی کا ہر کارکن تیجسوی یادو کے طور پر کام کر رہےہیں۔ ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande