
گوہاٹی، 20 جولائی (ہ س)۔ رات بھر ہوئی موسلا دھار بارش کے بعد پیر کی صبح گوہاٹی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی سنگین صورتحال پیدا ہو گئی۔ شہر کے مختلف حصوں میں مصنوعی سیلاب جیسے حالات بن گئے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئی۔
گوہاٹی کے جوراباٹ، بہارباڑی، آہوم گاؤں، ہاتی گاؤں، گڑچوک، سروے، مالی گاؤں، جالوکباڑی، چاند ماری، شیل پکھوری، ترون نگر، انیل نگر اور نوین نگر سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی بھر گیا۔
پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں کو گھٹنوں تک پانی سے گزر کر آمد و رفت کرنی پڑی، جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ مسلسل بارش کے سبب انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آنے والے وقت میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد