
نئی دہلی، 02 جولائی (ہ س)۔ مانسون دہلی کے قریب پہنچ گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کے کچھ حصوں میں رات کو ہوئی بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔ منڈی ہاوس میں تیز بوچھاڑیں گرنے سے کچھ ہی دیر میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی سے جوجھ رہے لوگوں نے راحت محسوس کی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی-این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے آج آسمان میں بادل چھائے رہنے، معتدل بارش اور تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی جتائی ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق، بدھ کو گزشتہ 24 گھنٹے میں 5.7 ڈگری پارہ گرا ہے۔ بدھ کو صفدر جنگ مانیٹرنگ سینٹر میں 0.1 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 اور کم سے کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری درج ہوا۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ نمی 83 فیصد اور کم سے کم نمی 48 فیصد رہی۔ محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق، دہلی میں 2 سے 7 جولائی کے درمیان موسم میں لگاتار تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی ہے کہ 2 جولائی سے شمال-مغربی ہندوستان پر نیا مغربی ڈسٹربنس دستک دے گا۔ اس کا اثر دیر رات یا پھر 3 جولائی کی صبح دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اس مدت میں آسمان میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ دوپہر یا شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ نے کہا کہ 2 جولائی کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا اندازہ ہے۔ آسمان میں عام طور پر بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش، گرج-چمک اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے تین دنوں کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ کہا ہے کہ 4، 5، 6 اور 7 جولائی کو بھی موسم ایسا ہی رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق، دہلی میں اگلے کچھ دن بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 34 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہی نہیں، اگلے دو-تین دن کے اندر مانسون دہلی، ہریانہ، پنجاب سمیت شمالی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں پہنچ جائے گا۔ اس بار وسطی و شمال-مغربی ہندوستان میں مانسون کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس کے باوجود مانسون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دہلی میں مانسون کی آمد کی عام تاریخ 27 جون مانی جاتی ہے۔ اگلے دو-تین دن میں یہ یہاں پہنچتا ہے، تو زیادہ تاخیر نہیں مانی جائے گی۔
محکمہ نے انتباہ دیا کہ اگلے چار سے پانچ دنوں میں کونکن خطے، گوا اور جنوبی گجرات میں بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے اور ان خطوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ میں ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سریندر پال نے تصدیق کی کہ مانسون پہلے ہی پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں پہنچ چکا ہے اور کئی اضلاع سے بارش کی اطلاع ملی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن