مدھیہ پردیش کی دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان، 30 جولائی کو پولنگ اور 3 اگست کو نتائج کا اعلان
بھوپال، 02 جولائی (ہ س)۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مدھیہ پردیش کی دتیا اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے لیے 30 جولائی کو پولنگ ہوگی، جبکہ 03 اگست کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے جمعرات ک
دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب علامتی


راجبندر بھارتی اور نروتم مشرا فائل


بھوپال، 02 جولائی (ہ س)۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مدھیہ پردیش کی دتیا اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے لیے 30 جولائی کو پولنگ ہوگی، جبکہ 03 اگست کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز بہار، مدھیہ پردیش اور گجرات کی تین اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں ایم پی کی دتیا اسمبلی سیٹ بھی شامل ہے۔ انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی دتیا اسمبلی حلقے میں مثالی ضابطۂ اخلاق فوری اثر سے نافذ ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، دتیا ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن 6 جولائی کو جاری ہوگا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 جولائی، پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 16 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد 30 جولائی کو پولنگ ہوگی اور 3 اگست کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ انتخابی عمل 4 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم پی کی دتیا اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے راجبندر بھارتی رکنِ اسمبلی تھے۔ سال 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے راجبندر بھارتی نے بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کو شکست دی تھی، لیکن کانگریس کے رکنِ اسمبلی راجبندر بھارتی کو مالی بے ضابطگیوں سے جڑے ایک معاملے میں عدالت نے تین سال کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ نے ان کی رکنیت ختم کر دی تھی، جس کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ حالانکہ، انہوں نے اپنی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، لیکن اب تک انہیں کوئی راحت نہیں ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande