دہلی میں مانسون کی دسکت، چلچلاتی گرمی سے راحت ملی
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ اس سال، مانسون دہلی-این سی آر میں اپنی معمول کی تاریخ (27 جون) سے تقریباً پانچ دن تاخیر سے پہنچا ہے۔ دارالحکومت میں جمعرات کی صبح تیز ہواو¿ں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، جس سے مقامی باشندوں کو شدید گرمی اور نمی سے راحت ملی۔
دہلی میں مانسون کی دسکت، چلچلاتی گرمی سے راحت ملی


نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔

اس سال، مانسون دہلی-این سی آر میں اپنی معمول کی تاریخ (27 جون) سے تقریباً پانچ دن تاخیر سے پہنچا ہے۔ دارالحکومت میں جمعرات کی صبح تیز ہواو¿ں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، جس سے مقامی باشندوں کو شدید گرمی اور نمی سے راحت ملی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، دہلی-این سی آر میں 3 جولائی کو صبح یا دوپہر میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس دن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 30-32 ڈگری سیلسیس اور 20-22 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 4 اور 5 جولائی کو بھی یہی صورتحال رہے گی۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون کے شمالی بحیرہ عرب کے بقیہ حصوں، گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ اور پنجاب میں اگلے تین دنوں میں آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ شمالی اوڈیشہ-مغربی بنگال کے ساحلوں پر کم دباو¿ کا علاقہ بن گیا ہے۔ آئندہ 5 سے 6 دنوں کے دوران ملک کے وسطی علاقوں میں مان سون کے فعال رہنے کی توقع ہے۔ 3-5 جولائی کے دوران جنوبی گجرات کے علاقے اور کونکن میں ،3-4 جولائی کے دوران سوراشٹر کچھ،مغربی مدھیہ پردیش میں ،اوڈیشہ میں اور 3-5 جولائی کے دوران وسطی مہاراشٹر میں کہیں کہیں بہت زیادہ بارش ہونے کے آثار ہیں ۔ شمال مغربی ہندوستان میں ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں5-8جولائی کے دوران ، مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں 7-5 جولائی کے دوران، مشرقی راجستھان میں 4-8 جولائی کے دوران وسیع بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ، وسطی ہندوستان، مشرقی ہندوستان، شمال مشرقی ہندوستان، مغربی ہندوستان، اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے 4-5 دنوں کے دوران ہلکی سے بھاری بارش ہونے کی توقع ہے۔ ان میں سے کچھ علاقے تیز ہواو¿ں سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اروناچل پردیش اور آسام کے میدانی علاقوں میں 3-6 جولائی کو گرم اور مرطوب موسمی حالات رہنے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande