ایل جی نے جموں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو روانہ کیا
جموں, 02 جولائی (ہ س). جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بھگوتی نگر یاتری نواس، جموں سے شری امرناتھ یاترا 2026 کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی 58 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔پہلے قافل
Amarnath


جموں, 02 جولائی (ہ س). جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بھگوتی نگر یاتری نواس، جموں سے شری امرناتھ یاترا 2026 کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی 58 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔پہلے قافلے کی روانگی سے قبل ہزاروں عقیدت مند علی الصبح بھگوتی نگر بیس کیمپ میں جمع ہوئے۔ اس دوران بم بم بھولے کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور یاتری مذہبی جوش و خروش کے ساتھ مقدس گپھا کی جانب روانہ ہوئے۔

کشمیر کے بالتل اور پہلگام بیس کیمپوں پر بھی بڑی تعداد میں یاتری جمع ہوئے، جہاں یاترا کے آغاز کے موقع پر عقیدت مندانہ ماحول دیکھنے میں آیا۔قافلے کی روانگی سے قبل سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 137ویں بٹالین اور کے-9 (ڈاگ اسکواڈ) نے ادھم پور میں جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی جانچ اور تلاشی مہم چلائی تاکہ یاتریوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاترا کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، دیگر نیم فوجی دستوں اور سکیورٹی ایجنسیوں کی بھاری نفری پورے یاترا روٹ پر تعینات کی گئی ہے تاکہ عقیدت مندوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول میں یاترا کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande