ہائی کورٹ نے تائیکوانڈو کھلاڑی کشش ملک کو ایشین گیمز کے لئے نااہل قرار دینے کے حکم کو منسوخ کیا
۔ مجاز اتھارٹی کشش ملک کو ایشین گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی اجازت دینے پر غور کرے نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے تائیکوانڈو کھلاڑی کشش ملک کو آئندہ ایشین گیمز کے لئے نااہل قرار دینے کے وزارت کھیل کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔ ج
Delhi-HC-Taekwondo-Player-Kashish-Malik-Asian-Game


۔ مجاز اتھارٹی کشش ملک کو ایشین گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی اجازت دینے پر غور کرے

نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے تائیکوانڈو کھلاڑی کشش ملک کو آئندہ ایشین گیمز کے لئے نااہل قرار دینے کے وزارت کھیل کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔ جسٹس سورن کانتا شرما کی سربراہی والی بنچ نے مجاز اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ کشش ملک کو ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے غور کرے۔

عدالت نے کہا کہ کسی ایتھلیٹ کو صرف اس لیے نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا کہ اس نے وزن کے جس زمرے میں کوالیفائی کیا ہے، اسے بعد میں کسی دوسرے وزن کے زمرے کے ساتھ ضم کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران، وزارت کھیل کے وکلاءششانک دیکشت اور کنال دیکشت نے دلیل دی کہ اب 53 کلوگرام زمرے کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی ہے اور کشش ملک نے 57 کلوگرام زمرے میں کوئی تمغہ نہیں جیتا ہے۔ تب عدالت نے اس دلیل کو بے بنیاد قرار دیا۔

عدالت نے کہا کہ جب وزن کے دو زمرے میںکسی ایتھلیٹ کوحصہ لینے کا کوئی اصول نہیں ہے ،تو وزارت کھیل کسی کھلاڑی کو محض اس لیے سزا نہیں دے سکتی کہ اس نے کسی دوسرے وزن کے زمرے کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔ عدالت نے وزارت کھیل کو ہدایت دی کہ کشش ملک کو ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت دینے پر غور کرے۔

کشش ملک نے 2026 ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 53 کلوگرام کیٹیگری میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ ہائی کورٹ میں ملک کی طرف سے وکیل سوربھ جین اور پرگیہ جین نے بحث کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande