تاریخ کے آئینے میں 03 جولائی: ہندی سنیما کے ’جانی‘ راج کمار نے دنیا کو الوداع کہا
ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں 03 جولائی کا دن عظیم اداکار راج کمار کی برسی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ سال 1996 میں اسی دن ہندی فلموں کے اس مایہ ناز فنکار کا انتقال ہوا۔ اپنی جاندار آواز، پُرکشش شخصیت اور مکالمے بازی کے انوکھے انداز کی بدولت راج کما
فلم اداکار راج کمار۔ فوٹو فائل


ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں 03 جولائی کا دن عظیم اداکار راج کمار کی برسی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ سال 1996 میں اسی دن ہندی فلموں کے اس مایہ ناز فنکار کا انتقال ہوا۔ اپنی جاندار آواز، پُرکشش شخصیت اور مکالمے بازی کے انوکھے انداز کی بدولت راج کمار نے ہندی سنیما میں ایک ایسی انمٹ چھاپ چھوڑی، جسے آج بھی ناظرین یاد کرتے ہیں۔

08 اکتوبر 1926 کو اس وقت کے بلوچستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہونے والے راج کمار کا اصل نام کل بھوشن پنڈت تھا۔ فلموں میں آنے سے پہلے وہ ممبئی پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ اداکاری کا جنون انہیں فلمی دنیا میں لے آیا اور انہوں نے 1952 میں فلم ’رنگیلی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

تاہم انہیں اصل پہچان ’وقت‘ (1965)، ’ہمراز‘، ’ہیر رانجھا‘، ’پاکیزہ‘، ’کرم یوگی‘، ’مرتے دم تک‘، ’سوداگر‘ اور ’ترنگا‘ جیسی فلموں سے ملی۔ فلم ترنگا میں ان کا مشہور مکالمہ ’’جانی۔۔‘‘ آج بھی ناظرین کے درمیان بے حد مقبول ہے اور ان کی پہچان بن چکا ہے۔

راج کمار نے اپنی اداکاری میں سنجیدگی، شائستگی اور متاثر کن مکالماتی طرز کا ایسا امتزاج پیش کیا کہ وہ ہندی سنیما کے سب سے منفرد اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ 03 جولائی 1996 کو ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں، لیکن ان کے نبھائے گئے کردار اور مکالمے آج بھی ہندوستانی سنیما کے سنہرے باب کا حصہ ہیں۔

دیگر اہم واقعات:

1616 - مغل بادشاہ شاہ جہاں کا بیٹا شاہ شجاع (مغل) کی پیدائش۔

1720 - سوئیڈن اور ڈنمارک نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

1760 - مراٹھا فوج نے دہلی پر قبضہ کیا۔

1876 - مونٹینیگرو نے ترکیہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1884 - اسٹاک ایکسچینج ڈاو جونز نے اپنا پہلا اسٹاک انڈیکس جاری کیا۔

1892 - ہندوستانی مجاہدِ آزادی حبیب الرحمن لدھیانوی کی پیدائش۔

1908 - برطانوی حکومت نے بال گنگادھر تلک کو گرفتار کیا۔

1947 - سوویت یونین نے مارشل پلان میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔

1948 - ہندوستانی فوج کے اعلیٰ افسرمحمد عثمان، جو ہندوستان اور پاکستان کی پہلی جنگ (48-1947) میں شہید ہوئے تھے۔

1999 - کویت میں 50 رکنی پارلیمانی انتخابات مکمل۔

2004 - روس کی ماریا شاراپووا خواتین کی ومبلڈن چیمپئن بنیں۔

2005 - مہیش بھوپتی اور میری پیئرس نے ومبلڈن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز خطاب جیتا۔

2006 - کیریبین جزیرے پر 35 سال بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار جیت درج کی۔

2006 - اسپین نے ہندوستان کے دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی امید ظاہر کی۔

2007 - متنازعہ مصنف سلمان رشدی نے اپنی بیوی پدما لکشمی سے طلاق لینے کا اعلان کیا۔

2017 - اچل کمار جیوتی ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوئے۔

2018 - ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو گرفتار کیا گیا۔

2020 - مشہور ہندوستانی کوریوگرافر سروج خان کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande