تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کا مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ نے خیرمقدم کیا، مختلف موضوعات پر گفتگو
بھوپال، 02 جولائی (ہ س)۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کا نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے جمعرات کے روز دارالحکومت بھوپال میں واقع اپنی رہائش گاہ دفتر پر خیرمقدم کیا۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ساہا اور نائب وزیر اعلیٰ شکلا کے درمیان مختلف
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کا ایم پی کے نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے خیرمقدم کیا


تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کا ایم پی کے نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے خیرمقدم کیا


بھوپال، 02 جولائی (ہ س)۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کا نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے جمعرات کے روز دارالحکومت بھوپال میں واقع اپنی رہائش گاہ دفتر پر خیرمقدم کیا۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ساہا اور نائب وزیر اعلیٰ شکلا کے درمیان مختلف ہم عصر موضوعات اور صحت و طبی تعلیم کے شعبے میں نئی اختراعات کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ سوپنا ساہا بھی موجود تھیں۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ساہا مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ساہا بھوپال میں منعقدہ 28 ویں اے او ایم ایس آئی مڈ ٹرم کنونشن اور 14 ویں اے او ایم ایس آئی پوسٹ گریجویٹ کنونشن ’مڈکامس 2026‘ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجنز آف انڈیا، مدھیہ پردیش اسٹیٹ چیپٹر اور پیپلز یونیورسٹی بھوپال کے مشترکہ تعاون سے یہ قومی کانفرنس 2 سے 4 جولائی 2026 تک پیپلز یونیورسٹی کے احاطے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا موضوع ’’کریٹنگ آ ہولسم سرجن‘‘ یعنی ’’ایک جامع سرجن کی تیاری‘‘ ہے۔

یہ کانفرنس اورل اور میکسیلو فیشل سرجری کے شعبے کی ایک معتبر قومی تعلیمی تقریب ہے، جس میں ملک و بیرونِ ملک کے نامور ماہرین، سینئر ڈاکٹرز، طبی اساتذہ، محققین اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں جدید ترین سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی، پیچیدہ سرجری کے طریقوں اور طبی تعلیم کے مختلف پہلووں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande