
برہموس میزائل کی پیداوار میں اضافے سے مزید برآمدی آرڈرز کی توقع ہے
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س) ۔
روس کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ برہموس ایرو اسپیس نے لکھنو¿، اتر پردیش میں ایک نئے پلانٹ کے افتتاح کے بعد میزائل کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ جوائنٹ وینچر، برہموس ایرو اسپیس کے پاس اب ہندوستان بھر میں چار پیداواری مرکز ہیں، لکھنو¿ میں جدید ترین سہولت میزائلوں کی پہلی کھیپ تیار کرتی ہے۔ برہموس میزائل کی پیداوار کی رفتار اور صلاحیت دونوں میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں برآمدی آرڈرز میں اضافہ متوقع ہے۔
روس نے فروری 1998 میں برہموس میزائل بنانے کے لیے بھارت کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ بنایا، بر ہموس ایرو اسپیس، جس میں بھارت کی جانب سے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور روسی کمپنی این پی او مشینوسٹروینیا کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس کمپنی میں ہندوستان کا 50.5 فیصد حصہ ہے اور روس کا 49.5 فیصد حصہ داری ہے۔ یہ ان چند دفاعی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ڈیزائن اور مسلسل پیداوار سے لے کر مارکیٹنگ، عالمی ترسیل اور فروخت کے بعد کی دیکھ بھال تک پوری پروڈکٹ لائف سائیکل کا انتظام کرتی ہے۔
یہ کمپنی فی الحال عالمی معیار کے برہموس سپرسونک کروز میزائلوں کو ڈیزائن، تیار اور مارکیٹنگ کرتی ہے، جنہیں آبدوزوں، بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور زمینی پلیٹ فارم سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ برہموس میزائل میک 2.8 کی رفتار سے چلتی ہے جو سب سے تیز سپر سونک کروز میزائلوں میں سے ایک ہے۔ اس کے دیگر اقسام کی رینج 800 کلومیٹر تک ہے۔اس ملٹی رول سسٹم کے مختلف آپریشنل پلیٹ فارمز سے زمینی اور سمندری دونوں اہداف کو نشانا سادھا جا سکتا ہے ۔اب یہ کمپنی فی الحال اگلی نسل کے ایڈوانسڈ ہائپرسونک کروز برہموس میزائل تیار کر رہی ہے۔
برہموس ایرو اسپیس کے پاس ہندوستان بھر میں چار پیداواری مرکز ہیں، جن میں سب سے نئی سہولت لکھنو¿، اتر پردیش میں ہے، جس سے میزائل کی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دیگر جنوبی ہندوستان میں حیدرآباد اور ترواننت پورم اور راجستھان کے پیلانی میں ہیں۔ لکھنو¿ پیداواری مرکز کے آغاز سے میزائل کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ہندوستان سے بر ہموس سپرسونک کروز میزائل خرید کر فلپائن اینٹی شپ ویپن سسٹم خریدنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ انڈو نیشیا اور ویتنام جیسے جنوب مشرقی ایشیاء کے دیگر ممالک بھی اسے خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ